جامعه خالد بن ولید اسلام آباد کی ایک عظیم دینی درسگاہ ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کی راہنمائی کے لئے ایسے افراد تیار کرنا ہے جو اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کو اپنی زندگی کا اولین مقصد سمجھیں

تعارف

جامعہ خالد بن ولید 2001 میں قائم کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد یتیم، غریب اور مستحق بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کرنا تھا تاکہ وہ معاشرتی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ادارہ نے تعلیمی خدمات کو جدید تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا ہے، جس میں حفظ، ناظرہ، جدید تعلیم، درسی نظام ی اور تخصص کورسز شامل ہیں۔
اب تک سینکڑوں طلباء جامعہ خالد بن ولید سے تعلیم حاصل کر کے نہ صرف دینی اداروں بلکہ سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تنظیموں میں بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس وقت جامعہ میں 500 + طلباء زیر تعلیم ہیں، جنہیں 50 + سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم دی جارہی ہے۔ ادارہ کی ذمہ داری ہے کہ طلباء کو بہترین تعلیمی سہولتیں، صحت کی دیکھ بھال اور رہائشی سہولتیں فراہم کرے، اور یہ سب کچھ اللہ کے فضل و کرم اور مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہو رہا ہے۔

جامعہ کے اغراض و مقاصد

جامعہ خالد بن ولید اسلام آباد کی ایک معروف دینی درسگاہ ہے، جس کا مقصد امت مسلمہ کی رہنمائی کے لیے ایسے افراد تیار کرنا ہے جو

اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کو اپنی زندگی کا بنیادی مقصد سمجھیں۔

ایمان کامل اور پختہ دینی علوم سے آراستہ ہوں، اور عصری علوم میں بھی مہارت رکھتے ہوں۔

امت مسلمہ، ملک و ملت اور تمام انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔

عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی و علمی طور پر تیار ہوں۔

یہ جامعہ اپنی تعلیمی معیار، دینی تعلیمات اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

انعامات کی تقسیم

اعدوشمار

شاخیں
0 +
طلبہ کی تعداد
0 +
ویب سائٹس
0 +
اساتذہ
0 +
فضلاء
0 +
ملازمین
0 +

نصاب کا جائزہ

جامعہ خالد بن ولید کا مقصد ہمارے تمام طلباء کو ایک وسیع پیشکش کرنا ہے جو انہیں بہترین سماجی اور ثقافتی زندگی کے لیے تیار کرنے کے لیے فائدہ مند اور حوصلہ افزا سرگرمیاں فراہم کرتا ہے۔

جامعہ خالد بن ولید کی ہم نصابی سرگرمیاں

جامعہ خالد بن ولید کے طلبہ نے ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ تقریر، ڈیبیٹ، ڈیکلیمیشن، اولمپیاڈ وغیرہ میں مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر کے طلبہ نے اعزازات حاصل کیے ہیں۔




کھیل

تعلیم کے ساتھ ساتھ جامعہ خالد بن ولید طلبہ کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے بھی سرگرم ہے۔ جامعہ سے متصل گراؤنڈ میں کھیلوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، جہاں طلبہ مختلف کھیلوں مثلاً کرکٹ، فٹ بال، والی بال، کراٹے اور مارشل آرٹس میں حصہ لیتے ہیں۔ ہر کھیل کا باقاعدہ سالانہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے، اور کامیاب ٹیموں کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ جامعہ کے طلبہ نے کراٹے، کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں شہری سطح پر کئی ٹورنامنٹس جیتے ہیں اور مارشل آرٹس، کراٹے اور ننجا میں بھی طلبہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔

داخلوں اور اپ ڈیٹس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟ ابھی سبسکرائب کریں