تخصص فی اللغة العربیة
تخصص فی اللغة العربیة
تخصص فی اللغة العربیة
جامعہ خالد بن ولید میں فضلاء کے لیے ایک سالہ تخصص فی اللغة العربیة پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد طلبہ کو عربی زبان کی جامع اور جدید تعلیم فراہم کرنا ہے۔ عربی نہ صرف ہماری مذہبی زبان ہے بلکہ یہ دنیا کی دوسری بڑی زبان ہے جو مختلف خطوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ عربی زبان سے ایک عالم کا رشتہ نہ صرف مذہبی و روحانی حیثیت سے بلکہ فنی نوعیت میں بھی بہت ضروری ہے۔ جیسے انگریزی زبان کے بغیر عالمی سطح پر دعوت و ابلاغ کا کام ممکن نہیں، بالکل اسی طرح جدید عربی سے ناواقفیت بھی اس فریضے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
عربی زبان میں انٹرنیٹ پر تقریبا وہ تمام تحقیقی مواد دستیاب ہے جو انگریزی میں موجود ہے
:تخصص کی خصوصیات
عربی زبان کی چاروں مہارتوں پر محنت : سیکھنے والوں کو عربی زبان کی تمام مہارتوں جیسے پڑھنا لکھنا، سننا، اور بولنا پر توجہ دی جاتی ہے ۔ •
عربی ادیبوں سے لہجہ و تعبیر کا اخذ : عربی زبان کے ادیبوں کی تخلیقات اور ان کے لہجے کو سمجھنا اور اپنانا ۔ •
صوتیات مرئیات کے ذریعے سیکھنے میں آسانی : صوتی اور بصری مواد کے ذریعے عربی سیکھنے میں سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔ •
بین الاقوامی تجربہ : اس پروگرام میں عرب اساتذہ اور دیگر تجربہ کار شیوخ کی خدمات شامل ہیں، جن کا عالمی سطح پر عربی تعلیم کا وسیع تجربہ ہے ۔ •
انٹرنیٹ پر عربی مواد سے استفادہ : جدید اور قدیم اسالیب اور انٹرنیٹ پر عربی مواد کو استعمال کرنے کی مہارت ۔ •
دینی خدمت کے مواقع : بہترین کارکردگی دکھانے والے شریکوں کو سال کے اختتام پر جامعہ کی جانب سے دینی خدمت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔ •
