انگلش لینگویج کورس
آج کے دور میں انگریزی زبان کی اہمیت اور ضرورت میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے۔ نہ صرف بیرون ملک تبلیغ دین کے لیے جانے والوں کو، بلکہ اندرون ملک بھی انگریزی کے کچھ بنیادی الفاظ جانے بغیر معاشرتی زندگی میں مؤثر طور پر شریک ہونا مشکل ہو گیا ہے۔ ہمارے معاشرتی ماحول میں انگلش زدہ گفتگو کو سمجھنا ضروری ہو چکا ہے، تاکہ علمائے کرام اور عوام کے درمیان بہتر رابطہ قائم ہو سکے، اور ان کی گفتگو میں عربی و فارسی کے الفاظ کو صحیح طور پر سمجھا جا سکے۔ اسی مقصد کے تحت جامعہ خالد بن ولید میں انگلش لینگویج کورس ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ کورس نہ صرف حاضری دینے والے طلبہ کی انگریزی مہارتوں میں اضافہ کرتا ہے بلکہ ان طلبہ کے لیے بھی ہے جو حفاظی و تعلیمی نظام کا حصہ ہیں، تاکہ وہ ابتدائی سطح پر انگریزی زبان سیکھ کر مزید تعلیمی اور تدریسی صلاحیتیں حاصل کر سکیں۔ اس کورس کا مقصد طلبہ کو انگریزی زبان کی چار اہم مہارتوں )سننا، بولنا، پڑھنا اور لکھنا( میں ماہر بنانا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنے دین کا پیغام بہتر طریقے سے پہنچا سکیں اور سماج میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔
انگلش لینگویج کورس
خصوصیات
ماہر تجربہ کار اساتذہ سے انگریزی سیکھنے کا نادر موقع : اس کورس میں ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں انگریزی سکھائی جاتی ہے ۔ •
دن کے بعد انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں پر مکمل پابندی : کورس کے دوران انگریزی سیکھنے کے عمل میں مکمل توجہ دی جاتی ہے اور دیگر زبانوں کے استعمال پر پابندی ہوتی ہے ۔ •
انگریزی میں درس حدیث، وعظ و بیان کی خصوصی تربیت : طلبہ کو انگریزی زبان میں دینی موضوعات پر بات کرنے کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنے دینی پیغام کو • مؤثرطریقے سے پہنچا سکیں ۔
جامعہ میں ہونے والے مختلف شارٹ کورسز میں شرکت کے مواقع : طلبہ کو جامعہ میں ہونے والی مختلف شارٹ کورسز اور ورکشاپس میں شرکت کے مواقع ملتے ہیں ۔ •
علمی مباحثوں اور انعامی تقریری مقابلوں کی تربیت : انگریزی زبان میں علمی مباحثوں اور تقریری مقابلوں کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ طلبہ ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی •دکھاسکیں ۔
یہ کورس جامعہ خالد بن ولید میں حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے تحت حافظ اور حفاظہ طلبہ کے لیے بھی پیش کیا جاتا ہے، تاکہ وہ انگریزی زبان میں مہارت حاصل کر کے اپنے تعلیمی اور •
.تدریسی کیریئر کو مزید مضبوط بنا سکیں