تخصص فی الفقہ ولافتاء
تخصص فی الفقہ ولافتاء
جامعہ خالد بن ولید میں فضلاء کے لیے ایک سالہ تخصص فی الفقہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد طلبہ کو علم فقہ اور فتویٰ کے میدان میں ایک مکمل تربیت فراہم کرنا ہے۔ جامعہ خالد بن ولید نے اس شعبے میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے، اور اس میں تخصص کرنا اس کے ممتاز ترین خصوصیات میں شامل ہے۔ یہ پروگرام تقریبا نصف
صدی سے جاری ہے اور اہل علم میں معروف و مقبول ہے۔
تخصص فی الفقہ میں شرکاء کو درج ذیل اہم شعبوں میں تربیت دی جاتی ہے
تدریس فقہ کا فن : طلبہ کو فقہ کی تدریس کا فن اور اسلوب سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ اس علم کو ٹھیک سے سمجھ کر اپنی تعلیم کو بہتر بنا سکیں ۔ •
فقہ القضاء : قضاء کے مسائل اور طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ •
فقہ الاقتصاد : جدید اقتصادی مسائل اور ان کے فقہی پہلوؤں کو سمجھنے پر بھی توجہ دی جاتی ہے ۔ •
جدید فقہی مسائل سے آگاہی اور تمرین : موجودہ دور کے پیچیدہ فقہی مسائل کی گہرائی سے سمجھ اور ان پر عملی مشق ۔ •
جغرافیہ و فلکیات : طلبہ کو جغرافیہ اور فلکیات کے بارے میں تفصیل سے تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ نماز کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کرنے کی
صلاحیت رکھتے ہوں ۔ •
:تخصص کی نمایاں خصوصیات
تدریس فقہ کا فن : فقہ کی تدریس کے منفرد اسلوب و منہج کی اہمیت ۔ •
فقہ القضاء اور فقہ الاقتصاد پر خصوصی توجہ : قضاء اور معیشت کے فقہی پہلوؤں پر گہری نظر ۔ •
جدید فقہی مسائل سے آگاہی : جدید فقہی مسائل کی تفصیلات اور ان پر عملی مشق ۔ •
ریسرچ میتھوڈولوجی : تحقیق کے جدید ذرائع کے مطابق مقالہ نویسی کی تربیت ۔ •
