درس نظامی

درس نظامی قرآن و حدیث، فقہ، اصول فقہ، عربی زبان اور گرامر پر مشتمل 8 سال کا گہرا مطالعہ ہے۔

درس نظامی

درس نظامی بارہویں صدی کے مشہور عالم ملا نظام الدین سہالوی کا مرتب کردہ وہ نصاب ہے جس میں بیس علوم وفنون کتابیں پڑھائی جاتی تھیں جن میں صرف، نحو، معانی، بلاغت، ادب وانشائ، منطق ، فلسفہ، ہئیت، کلام، مناظرہ، فقہ، اصول فقہ، تفسیر، حدیث، علم حساب، علم کیمیاء اور طب وغیرہ شامل ہیں۔ شروع میں تو مدارس میں درس نظامی اپنی اصل حالت میں جاری رہا لیکن رفتہ رفتہ ہر دور میں علماء نے اس میں وقتی ضروریات اور تقاضوں کے پیش نظر تبدیلیاں کیں اور تبدیلیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس وقت درس نظامی علوم شریعۃ پر مشتمل 8 سالہ عالم کورس ہے ۔ان 8 سالوں میں ، معانی، بلاغت، ادب، منطق ، فلسفہ، کلام، فقہ ، اصول فقہ، تفسیر، حدیث اور اصول حدیث کی تقریبا 60 کتابیں اس وقت اکثر مدارس میں داخل درس ہیں۔البتہ جدید حالات اور عصری تقاضوں کے پیش نظر اس نصاب میں اصلاحات اور ترامیم کا عمل جاری رہتا

تعارف